ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب ناوندہ ہائی وے پر کار کی ٹکر سے بائک سوار جاں بحق

کنداپور کے قریب ناوندہ ہائی وے پر کار کی ٹکر سے بائک سوار جاں بحق

Sun, 20 Sep 2020 16:25:07    S.O. News Service

کنداپور 20 ستمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب ناوندہ نیشنل ہائی وے پر کار اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ناوندہ کے رہنے والے  این سی اسماعیل (54) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثہ اتوار صبح پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر لگتے ہی اسماعیل صاحب شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری کنداپور اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔

بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: